نئی دہلی،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اپوزیشن کے نائب صدر امیدوار گوپال کرش گاندھی کے بھتیجے شری کرشن کلکرنی (کرش)نے اپنے ماما کو خط لکھ کر ان کے امیدوار بننے کو لے کر اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔گوپال کرش کی امیدواری پر کرش نے لکھا کہ مہاتما گاندھی کے کٹر ناقدین بھی اس سے انکار نہیں کریں گے کہ گاندھی جی نے پیدائش کی وجہ سے ملنے والے حقوق کی مخالفت کی تھی۔کانگریس پارٹی پر نہرو گاندھی خاندان کے واحد حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کرش نے کہا کہ نہرو گاندھی خاندان نے خاندان کو دوبارہ قائم کر دیا۔کانگریس کی صدر اس پوزیشن پر گزشتہ 18سالوں سے ہیں ان کی جگہ لینے کے لئے ان کا بیٹا تیار ہے،اتنے سب کے باوجود آپ ان کا امیدوار بننے کو تیار ہیں؟ نسل پرستی سے گھرکر آپ کی کاغذات نامزدگی بھرنے کی تصاویر کو دیکھ کر مجھے تکلیف ہو گئی تھی۔